
پاکستانی اداکارہ مہوش حیات آئندہ سال لندن میراتھن میں حصہ لے رہی ہیں ، مہوش وہ پہلی جنوبی ایشیائی اداکارہ ہیں جو اس دوڑ میں شامل ہوں گی۔
لندن میراتھن کا مقصد برطانوی خیراتی ادارے ’پینی اپیل‘ کے لیے چندہ جمع کرنا ہے۔
مہوش حیات کا کہنا ہے کہ اس دوڑ کے لیے انھوں نے ٹریننگ شروع کر دی ہے لیکن ان پر اس دوڑ کے حوالے سے کافی پریشر بھی ہے اور انھیں ڈر بھی لگ رہا ہے۔
مہوش کا میرتھن دوڑ کے حوالے سےکہنا تھا کہ میں کافی پراُمید ہیں۔
اداکارہ نے سندھ میں خستہ حال اسکولوں کی بحالی کیلئے پرعزم ہیں اور انہوں نے سکھر کے 5 سکولوں اور ان میں پڑھنے والے سینکڑوں بچوں کی تعلیم کا بیڑہ اٹھایا ہے اور اس ہی لیے میرتھن میں حصہ لیا تا کہ صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں 5 اسکولوں کی تعمیر کے لیے تقریباً ایک لاکھ یورو فنڈ اکھٹا کر سکیں۔ ۔
واضح رہے کہ اداکارہ مہوش حیات نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ موجودہ دور میں صرف اداکار یا اداکارہ ہونا کافی نہیں بلکہ شائقین سے ملنے والی عزت اورطاقت کو استعمال کرتے ہوئے ہمیں اپنے ملک، معاشرے اور دنیا کے مسائل کے حل میں بہتری لانی چاہئے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News