برطانیہ میں بین الاقوامی سفری پابندیوں میں نرمی کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی حکام نے 21 جون سے عالمی وبا کورونا وائرس کی پابندیوں میں بھی نرمی کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ روز برطانیہ میں کورونا وائرس سے 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ لندن سے برطانوی محکمہ صحت کے مطابق برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں مزید 1671 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس حوالے سے محکمہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا کے سبب اموات کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 538 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق ویکسین کی پہلی ڈوز 34.5 ملین اور دوسری ڈوز 15.3 ملین سے زائد افراد کو لگا دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
