
پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کا دبئی کے نجی اسپتال میں کامیاب آپریشن ہو گیا۔
میرا کے آپرہیشن کے حوالے سے ان کے شوہر کیپٹن نوید پرویز کا کہنا ہے کہ آپریشن کافی سیریس تھا لیکن میرا اب ریکوری روم میں ہیں۔
میرا کے شوہر کیپٹن نوید پرویز نے بتایا ہے کہ اداکارہ مزید کچھ روز اسپتال میں ہی رہیں گی۔
واضح رہے کہ 16 ستمبر کو دبئی میں قیام پذیر میرا کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی، طبیعت خراب ہونے کے باعث میرا اسپتال میں چیک اپ کے لیے گئیں جہاں اُنہیں ڈاکٹرز کے مشورے پر داخل کر لیا گیا تھا تاہم اُنہیں اگلے روز ڈسچارج کردیا گیا تھا۔
اس سے قبل ڈاکٹر نے انہیں آپریشن کامشورہ بھی دیا تھا ۔
اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ وہ کئی دن سے درد محسوس کر رہی تھیں مگر مصروفیت کے باعث بیماری پر توجہ نہ دے سکیں۔
دبئی میں پاکستانی کمیونٹی کے کئی سماجی رہنماؤں نے اسپتال میں فلم اسٹار میرا کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News