
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیری رحمان نے اپنے ایک پیغام میں پاکستان کے موجودہ کورونا کے حالات پر بات کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان سنگین صورتحال کے حوالے سے اس وقت 7ویں نمبر پر ہے۔
انہوں ہے مزید لکھا کہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح اب بھی 98.8 فیصد ہے جو کے بہت تشویش ناک بات ہے۔
کورونا کی سنگین صورتحال کے حوالے سے پاکستان اس وقت دنیا میں 7ویں نمبر پر ہے۔ مثبت کی شرح اب بھی 8.98٪ کے آس پاس ہے۔ حکومت کی ویکسین مہم ابھی تک ایشیا میں سب سے کم ہے۔ 1 ہفتہ میں کورونا کی وجہ سے 980 افراد فوت ہوئے ہیں۔ پنجاب میں آکسیجن سلنڈروں کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) May 4, 2021
شیری رحمان نے مزید لکھا کہ حکومت کی ویکسین مہم ابھی تک ایشیاء میں سب سے کم ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ 1 ہفتے میں کورونا کی وجہ سے ملک میں اب تک 980 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
شیری رحمان نے یہ بھی بتایا کہ اس سنگین صورتحال میں خاص طور پہ پنجاب میں آکسیجن سیلنڈرز کی قیمت میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے جو کہ ایک نہایت ہی غیر اخلاقی عمل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News