Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہر قائد میں رواں سال کی سب سے بڑی نقب زنی

Now Reading:

شہر قائد میں رواں سال کی سب سے بڑی نقب زنی

شہر قائد میں رواں سال کی سب سے بڑی نقب زنی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نامعلوم ملزمان سنار کی دکان سے 12 کلو کے قریب سونا لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔

لوٹے گئے سونے کی قیمت مبینہ طور پر 10 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

واقعے کا مقدمہ محمد آصف کی مدعیت میں کلفٹن تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

محمدآصف نے کہا کہ 3 مئی کو افطار سے قبل اپنی دکان بند کر کے گھر چلا گیا تھا اور 4 مئی کو دوکان پہنچا تو 4 تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔

Advertisement

مدعی کا کہنا تھا کہ دکان پر تیار شدہ اور بکس میں رکھے ہوئے زیورات فروخت کرتے ہیں جبکہ دکان میں موجود 12 کلو کے قریب طلائی زیورات چوری ہوگئے ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اندر جانے کا ایک ہی دروازہ ہے جبکہ دروازے پر تالے لگے ہوتے ہیں اور 4  چوکیدارموجود ہوتے ہیں۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ مدعی کے مطابق تجوری میں نہیں صرف شوکیس میں سارا سونا رکھا ہوا تھا ۔

جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ پولیس کو وار دات کے کئی گھنٹوں کے بعد رپورٹ کی گئی ہے جبکہ معاملے پر ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں۔

پولیس کی جانب سے تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر