Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹرابیری کے حیرت انگیز فوائد

Now Reading:

اسٹرابیری کے حیرت انگیز فوائد

اسٹرابیری کے سب ہی شوقین ہوتے ہیں ، لیکن انسانی جسم اور صحت پر اس کے اثرات سے بہت سے لوگ نا واقف ہیں۔

دنیا بھر میں اسٹرابیری کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں جبکہ اس پھل کی بڑی تعداد  پاکستان میں بھی افزائش ہوتی ہے۔

ماہرین کی جانب سے اسٹرابیری کو صحت کی ضمانت قرار دیا جاتا ہے، اس کا استعمال غذاؤں میں ذائقہ بڑھانے کے لئے کیا جاتا ہے اور اسٹرابیری کا روزانہ استعمال نہ صرف انسانی قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ انسانی جسم کو مضر صحت مادوں سے پاک کر کے صحت پر اچھا اثر ڈالتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اسٹرابیری کا استعمال ایسے خراب کولیسٹرول کے اثرات کو کم کرتا ہے جو شریانوں میں خون کو گاڑھا کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں اور دل کی بیماریوں سے بچنے کے لئے بھی  زیادہ سے زیادہ اسٹرابیری کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔

اسٹرابیری کے روزانہ کا استعمال انسان کو صحت مند بناتا ہے جبکہ  ہارٹ اٹیک کے خدشات کو بھی دور کرتا ہے۔

Advertisement

اسٹرابیری کا استعمال خواتین کے جسم میں نسوانی ہارمون کی سطح بڑھاتی ہے جس کے نتیجے میں خواتین کے چہرے پر اضافی بالوں جیسی شکایت کا خاتمہ ہوتا ہے۔

اسٹرابیری جوڑوں کے درد کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے اور کینسر جیسی مہلک بیماریوں سے بچاؤ کو بھی ممکن بناتا ہے۔

اسٹرابیری جگر کے لئے بھی بہت مفید ہےاور  جگر کی کارکردگی سے متعلق شکایت جیسے کہ ہیپاٹائٹس میں خالی پیٹ 2 سے 3 کپ روزانہ اسٹرابیری کا جوس پینا جگر کو قوت دیتا ہے۔

اسٹرابیری کھانے سے نظر بھی واضح اور صاف ہوتی ہے یہ تھکن کو دور کرتی ہے اور فرحت بخش احساس جگاتی ہے جبکہ  ہڈیوں کو مضبوط بھی کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر