Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم متحد ہو کر پھر سے اس بیماری کو مات دے سکیں گے ، یاسمین راشد

Now Reading:

ہم متحد ہو کر پھر سے اس بیماری کو مات دے سکیں گے ، یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہم متحد ہو کر پھر سے اس بیماری کو مات دے سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہم پہلے بھی اس بیماری کو مات دے چکے ہیں اور متحد ہو کر پھر دے سکیں گے۔

اپنے پیغام میں یاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ یہ ہم سب کی جنگ ہے اور اسے شکست دینا کوئی خاص مشکل نہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ ہاتھ دھوتے رہیں، ماسک پہنیں اور سماجی دوری اختیار کریں۔

Advertisement

اس سے قبل بھی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سرکاری اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے طبی سہولیات میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا تھا کہ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے ذریعے نجی اسپتالوں میں ہیلتھ کئیر ورکرز کی ویکسینیشن کو اور نجی اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے علاج کو مسلسل مانیٹر کر رہا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے ذریعے صوبہ بھرکے نجی اسپتالوں میں کورونا وائرس کا شکار مریضوں کا مکمل ڈیٹامرتب کیا جارہا ہے اور نجی اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے ایچ ڈی یو وارڈز کے بستروں میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر