
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف لڑنے والے جوانوں پر قوم کو فخر ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے کیپٹن اور جوانوں کو خراج عقیدت کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دوسالی میں شہادت پانے والے جوانوں کو پوری قوم کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں ، مسلح افواج دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار ہیں
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید افسر اور جوانوں کے خاندان سے اظہار یکجہتی بھی کی اور کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے بیٹے کی حیثیت سے شہداء کے ورثا کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
واضح رہے اس سے قبل شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ آپریشن کیا جس میں ایک کیپٹن اور 2 سپاہی شہید ہوگئے تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن فہیم، سپاہی شفیع، سپاہی نسیم شہید ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News