Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی ظفر کا نعتیہ کلام ریلیز ہوتے ہی مقبول

Now Reading:

علی ظفر کا نعتیہ کلام ریلیز ہوتے ہی مقبول
, علی ظفر کا پشتو گانا مداحوں کو بھا گیا, گلوکار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول تررین گلوکار و اداکار علی ظفر کا نعتیہ کلام ریلیز کر دیا گیا ہے۔

علی ظفر نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مناسبت سے مشہور نعت”بلغ العلیٰ بکمالہ” اس عقیدت و احترام کے ساتھ پڑھی ہے کہ سننے والوں پر سحر طاری ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں

ہمایوں سعید، ریشم، محمدعلی شہکی کو صدارتی حسن کارکردگی ایوارڈ سے نواز دیا گیا

یوم پاکستان کے موقع پرایوارڈز دینے کی پروقار تقریب میں شاندار کارکردگی...

علی ظفر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنا نعتیہ کلام شیئر کیا ہے۔

Advertisement

علی ظفر کی جانب سے شیئر کیے جانے والے پیغام کی کیپشن میں اداکار نے  لکھا کہ امید ہے کہ اس کو سننے کے ساتھ آپ کے دل کو سکون آئے گا جیسے پڑھتے وقت میرے ساتھ ہوا۔

گلوکار علی ظفر کی جانب سے ریلیز کیے جانے والے نعتیہ کلام کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

 جبکہ مختلف لوگ انٹرنیٹ پر اسے شیئر بھی کررہے ہیں جہاں بھی اسے سراہا اور سنا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ صدرِ پاکستان عارف علوی کی جانب سے گلوکار اور اداکار علی ظفر کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھاْ۔

 یومِ پاکستان کے موقع پرایوارڈز کی تقریب میں علی ظفر کی والدہ پروفیسر ڈاکٹر کنول امین اور بیگم عائشہ فاضلی بھی علی ظفر کے ہمراہ موجود تھی۔

گلوکار اور اداکار علی ظفر کی والدہ پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے کہا تھا کہ فخر ہے کہ میں علی ظفر جیسے بیٹے کی ماں ہوں۔

علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فاضلی نے کہا تھا کہ علی اچھے گلوکار اور اداکار ہی نہیں بلکہ بہترین انسان بھی ہیں۔

گلوکارعلی ظفر 1980ء میں مڈل کلاس فیملی میں پیدا ہوئے جو تین بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں ۔

Advertisement

تاہم والدہ لائبریرین اور والد یونیورسٹی میں فائن آرٹس کے استاد تھے۔

 گلوکار علی ظفر نے 18 سال کی عمر میں پی سی ہوٹل کی لابی میں اسکیچنگ سے آغاز کیا تھا۔

چھنّو کی آنکھ سے راک سٹار اور پھر سیٹی بجے گئی سے لے کر ایک قوم ایک منزل تک  سفر طے کیا تھا۔

علی ظفر کے ہر گیت نے میلہ لوٹ لیا جبکہ علی ظفر نے پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی اپنی گلوکاری اور اداکاری کا لوہا منوایا۔

بھارت میں تیرے بن لادن، میرے برادر کی دلہن، کِل دل، ٹوٹل سیاپا، لندن پیریس نیویارک، چشمِ بدور اور ڈیر زندگی جیسے بڑی فلموں میں نمایاں اور یادگار رولز کئے۔

بعد ازاں پاکستانی سینما کی سب سے بڑی فلم طیفا ان ٹربل بنائی جس نے ملک بھر میں ریکارڈ بزنس کیا۔

Advertisement

دوسری جانب علی ظفر نے کورونا وائرس کے دوران بھی قومی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور لوک ڈاؤن کے دوران علی ظفر فاونڈیشن نے 11 ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا ۔

جبکہ 850 موسیقاروں اور ٹرانسجینڈرز کو مالی مدد فراہم کی،علی ظفر فاونڈیشن غریب طالبات کو تعلیمی وظائف بھی دے رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف ٹک ٹاکر کو  فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
اداکار نعیم ہاشمی کی 48 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر