
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لاہور قلندر ملک میں نیا ٹیلنٹ سامنے لا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ لاہور قلندر نے ملک میں کرکٹ کی بہتری کا عزم کیا ہے، وہ ملک میں نیا ٹیلنٹ سامنے لا رہے ہیں ۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ویمن کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم مل رہا ہے، اصل میں یہ پلیٹ فارم باون فیصد خواتین کے خوابوں کی تعبیر ہے۔
اس موقع پر لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ اب ویمنز پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کر رہے ہیں، ویمنز کھلاڑیوں کو بھی سامنے لانے میں کامیاب ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News