Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

این اے 249، ووٹوں کی گنتی کا عمل دوسرے روز بھی جاری

Now Reading:

این اے 249، ووٹوں کی گنتی کا عمل دوسرے روز بھی جاری

کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل دوسرے روز بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے قادر خان مندوخیل ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس پہنچ گئے تاہم مسلم لیگ ن، کالعدم تحریک لبیک پاکستان، پاک سرزمین پارٹی، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے نمائندے غائب ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز 60 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی تھی،دوبارہ گنتی میں اب تک 600 سے زائد ووٹ مسترد ہوچکے ہیں، ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں تحریک انصاف کے امیدوار امجد اقبال آفریدی کے ووٹ بڑھ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس میں آج بھی گنتی کا عمل جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے نئی تاریخ رقم کردی
سعودی کاروباری وفد کے دورہ پاکستان کیلئے 16 رکنی اسٹیرنگ کمیٹی قائم
گندم بحران سے نمٹنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی قیادت متحرک
معاشی ماہرین نے سعودی تجارتی وفد کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیدیا
پاکستانی زرعی برآمد کنندگان نئی منڈیاں تلاش کریں، رانا تنویر
گورنر پنجاب سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر