عائشہ خان کی فیملی فوٹو انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عائشہ خان کی فیملی فوٹو انٹرنیٹ پر...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنی بیٹی ماہ نور کے ہمراہ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی ہیں۔
اداکارہ عائشہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اور اپنی بیٹی کی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اور اُن ک بیٹی ماہ نور ایک رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کررہا ہے۔
عائشہ خان نے انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ تصاویر کی کیپشن میں اپنی بیٹی سے مخاطب ہوتے لکھا کہ میں تمہیں سمجھ گئی۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگز MahnoorKiMama اور MothersDay بھی استعمال کیے۔
عائشہ خان نے صرف 28 گھنٹے پہلے ہی یہ پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہےجسے اب تک 50 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔
عائشہ خان اور ان کی بیٹی ماہ نور کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر صارفین سمیت شوبز انڈسٹری سے منسلک لوگوں کی جانب سے بھی بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ 15 اپریل 2018ء کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
اُن کے ہاں سال 2019 میں 12 ربیع الاول کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا۔
دوسری جانب عائشہ خان نے 20 برس قبل یعنی 2000ء میں پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔
سابق اداکارہ عائشہ خان نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں مہندی، وصل، خدا زمین سے گیا نہیں ہے، پارسا، خدا میرا بھی ہے، من مائل، وہ ایک پل اور دیگر شامل ہیں۔
دوسری جانب اُن کے شوہر میجر عقبہ پہلے پاکستانی ملٹری آفیسر ہیں جنہوں نے آر ایم اے ایس میں پلاٹون کمانڈر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے اور اعزازی تلوار بھی جیتی ہے۔
واضح رہے اداکارہ نے 18 سال کے کامیاب میڈیا کیریئر کے بعد میڈیا انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔
اس سے قبل اداکارہ عائشہ خان کی بیٹی کی نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
شبِ بارات کی رات عائشہ خان کی ماہ نور نماز ادا کرنے کی کوشش کر رہی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت پسند کی گئی تھی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
عائشہ خان نے اپنی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری میں بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر جاری کی تھی جس کی کیپشن میں اداکارہ نے کہا تھا کہ بہار ایک بار پھر چمک اٹھی ہے۔
اداکارہ نے کہا تھا کہ ان کی زندگی میں بیٹی ماہ نور کے ساتھ بہار بھی آگئی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ماہ نور کو لال رنگ بہت پسند ہے، کہیں بھی جانا ہو ماہ نور کیلئے لال رنگ کا انتخاب لازم و ملزوم ہے۔
واضح رہے کہ 15 اپریل 2018 کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
اُن کے ہاں نومبر 2019 کو 12 ربیع الاول کے دن بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا۔
عائشہ خان نے 19برس قبل یعنی 2000 میں پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا اور کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اداکارہ نے 18 سال کے کامیاب میڈیا کیریئر کے بعد میڈیا انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News