Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا عدالتی نظام درست نہیں ہے، قمر زمان کائرہ

Now Reading:

پاکستان کا عدالتی نظام درست نہیں ہے، قمر زمان کائرہ
قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا عدالتی نظام درست نہیں ہے، اسے ٹھیک ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کے پیپلز پارٹی اور بی اے پی سے متعلق بیان کو ایک بار پھر غیر مناسب قرار دیا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد کو نہیں چھوڑا ہے، مولانا فضل الرحمان نے جو بات کہی تھی وہ انتہائی نامناسب تھی۔ہمارے بغیر پی ڈی ایم کے اجلاس کرکے فیصلے کرنا درست نہیں تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے یہ بھی کہا کہ گلے شکوے اور ناراضگیاں اپنوں کےساتھ ہوتی ہیں۔ پی ڈی ایم کےکچھ دوستوں نے غیر ذمہ داری کامظاہرہ کیا، ہر جماعت کو حق ہے کہ اپنی بہتری کا سوچے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی راستے بند نہیں کرتے، پیپلز پارٹی تو اپنے مخالفین کے ساتھ گفتگو کے راستے کبھی بند نہیں کرتی۔

Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے ہی خلاف تو دھاندلیاں ہوتی رہیں، پیپلز پارٹی ہمیشہ اپنا نقصان کرلیتی ہے لیکن سیاسی عمل کے نقصان میں آگے نہیں جاتی۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اس ملک کو صرف سیاستدان اکیلے درست نہیں کرسکتے، باقی سارے اداروں کو بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ شہباز شریف بطور وزیراعلیٰ پنجاب بھی اپنا علاج کرانے باہر جاتے رہے ہیں۔ اب بھی شہباز شریف بیمار ہیں انہیں عدالت سے باہر جانے کی اجازت ملی تھی، انہیں روکنا مناسب نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر