الیکٹرک پلگ عام استعمال ہونے والے پلگوں سے بہت مختلف ہوتے ہیں کچھ اپنی بناوٹ کی وجہ سے بھی اور کچھ اپنی خصوصیات کے باعث بھی۔
عام انسان کے ذہن میں نہیں آتا کہ ایسا کیوں ہے اور اسکی کیا وجوہات ہیں۔
آج ہم آپکو الیکٹرک پلگ کی خصوصیات سے آگاہ کریں گے اور بتائیں گے کہ اسکی بناوٹ ایسی کیوں ہے اور اسکا کیا کام ہے۔
اگر آپ دیوار میں لگا ہوئے ساکٹ سے بجلی کا پلگ ہٹا دیتے ہیں اور کانٹیکٹ وائپرز کو دیکھتے جہاں پرونگس پھسل جاتے ہیں ، آپ کو معلوم ہوگا کہ ان پر بمپس موجود ہوتےہیں۔یہ بمپس سوراخوں میں فٹ ہوجاتے ہیں تاکہ پلگ کے کانٹوں کو زیادہ مضبوطی سے گرفت میں لے سکے۔
یہ دراصل پلگ کو ساکٹ سے باہر پھسلنے سے روکتا ہے۔ یہ پلگ اور ساکٹ کے مابین رابطے کو بھی بہتر بناتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
