مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے فلسطین کے غیور اور بہادرعوام کے ساتھ یکجہتی کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف فلسطین کے سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے فلسطینی سفیر احمد امین سے ملاقات کی۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ نماز میں فلسطینیوں پر اسرائیلی وحشیانہ جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔
Just met Ambassador of Palestine to Pakistan brother @RabaieAhmed to express solidarity & support to our Palestinian brethren as they face unprecedented Israeli brutality. No other people have shown the kind of resilience that Palestinians &Kashmiris have in the face of barbarity pic.twitter.com/EK7fhXtebZ
Advertisement— Shehbaz Sharif (القدس في العيون) (@CMShehbaz) May 11, 2021
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ رمضان المبارک میں نہتے مسلمانوں پر بلاجواز حملہ کیا گیا، سینکڑوں فلسطینی شہید ہوئے جن کی شہادت پر گہرا صدمہ ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا کہ مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پرشیلنگ، اسلحہ و بارود استعمال کیا گیا، یہ جارحیت اور ظلم ناقابل برداشت ہے۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلسطینی دہائیوں سے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرتے آرہے ہیں، برس ہا برس سے ارض فلسطین خون میں نہائی ہوئی ہے اور رفتہ رفتہ ان کے علاقوں پر اسرائیل نے قبضے کرلئے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے عالمی سطح پر ہر معاہدے کے بعد اسرائیل نے خلاف ورزی کی، دنیا دیکھ رہی ہے نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی قابل مذمت ہے۔
ملاقات میں فلسطینی سفیر نے کہا کہ پاکستانی عوام کی حمایت فلسطینیوں کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
