Advertisement
Advertisement
Advertisement

عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

Now Reading:

عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخیر آزاد کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے، تمام زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقامات پر جاری ہیں، اگر اللہ تعالی نے تیس روزے عطا کئے تو ضرور مکمل کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں کہیں سے شہادت موصول ہوئی تو اسے بھی پرکھا جائے گا، میڈیا سے درخواست ہے کہ کمیٹی کے فیصلے کا انتظار کرے، میڈیا ایسی خبر نہ چلائے جس سے غلط فہمی اور بے چینی پھیلے۔

لاہور کی صوبائی رویت ہلال کمیٹی کو لاہور سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت  وصول نہیں ہوئی۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Advertisement

لاہور میں چاند نظر آنے کا وقت 7:28 منت تک کا تھا ۔

دوسری جانب ڈی جی اوقاف طاہر رضا بخاری کا کہنا ہے کہ  لاہور اور مضافات میں چاند کی کوئی رویت موصول نہیں  ہوئی۔ رواں رمضان المبارک میں 30 روزے مکمل ہوں گے، عید بروز جمعتہ المبارک ہوگی ۔

Advertisement

گوادر سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کہدہ بابر نے چاند دیکھنے والے افراد کی تفصیلات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردی ہیں۔

سینیٹر کہدہ بابر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے دشت اور تربت میں  عید الفطر کا چاند دیکھا گیا ہے۔ عرفان امام،امام شہک،خالد اور مقبول نامی شہریوں نے چاند دیکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر