
سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے ایک روزہ قضاء رکھنے کاحکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان نے کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں واقع ٹی گراؤنڈ میں نماز عیدالفطر کے اجتماع بعد اعلان کیا کہ تمام افراد ایک قضاء روزہ رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو افراد اعتکاف سے اٹھے ہیں وہ ایک روز کا اعتکاف کریں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز شوال المکرم کے چاند سے متعلق موصول ہونے والی شہادتوں پہ کئی تنازعات سامنے آئے ہیں۔
Advertisementپاکستانیوں کیساتھ دھوکا؟
چاند نظر نہیں آیا
لوگوں سے ویسے ہی گواہیاں لے لیں
مفتی یاسین کی اعلان سے قبل گفتگو لیک#BOLNews #BreakingNews #EID #Ruet_e_Hilal_Committee #عيد_الفطر #Lockdown #SOPS #EidKiKhushiyonMeinBOL #MuftiMuneebUrRehman pic.twitter.com/u5IDkZhdAb— BOLNetwork (@BOLNETWORK) May 13, 2021
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن مفتی یاسین ظفر کی لیک ویڈیو نے چاند کے معاملے کو متنازع بنادیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News