Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلم اقبال کی اہل وطن کو عید الفطر کی مبارکباد

Now Reading:

اسلم اقبال کی اہل وطن کو عید الفطر کی مبارکباد
میاں اسلم اقبال

اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے  اہل وطن کو عید الفطر کی مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عید الفطر اللہ تعالیٰ کا مسلمانوں کے لئے خاص انعام اور تحفہ ہے اور یہ دن اہل اسلام کے لئے محبت اور باہمی اتحاد کا پیغام لے کر آتا ہے۔

اسلم اقبال نے کہا کہ مسلمانوں کے لئے تشکر اور سجدہ شکر بجا لانے کا دن ہے اس دن وسائل سے محروم طبقات کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہمارا دینی، اخلاقی اور قومی فریضہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نادار اور بےسہارا افراد کوعید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہی اصل عید ہے۔

اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نے رمضان المبارک کے دوران عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ساڑھے 5 ارب روپے کا رمضان پیکج دیا ہے۔

Advertisement

صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے یہ بھی کہا کہ غریب طبقات کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے بے مثال پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔

اسلم اقبال نے کہا کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان بھی کورونا کی شدید لہر کی لپیٹ میں ہے، ہمیں آج کے دن کورونا سے معاشی طور پرنقصان اٹھانے والے محنت کشوں کا بھی خیال رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم عید سادگی سے منائے اور احتیاطی تدابیر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے اور انسدادِ کورونا کے حوالے سے ہر فرد ایس او پیز پر عمل کر کے اپنی ذمہ داری نبھائے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے  مزید کہا کہ آج کے دن ملک کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر