Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

‏ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

‏ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خارجہ
وزیرخارجہ

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا مصالحانہ کردارادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلکن کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ٹیلیفونک رابطے میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے فلسطین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی لانے اور امن کی بحالی کیلئے امریکا کی جانب سے موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب کو زیر قبضہ فلسطینی علاقوں میں جاری اسرائیلی جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے حوالے سے پاکستانی قوم کے شدید اضطراب سے آگاہ کیا۔

Advertisement

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعاون، علاقائی روابط کے فروغ اور جنوبی ایشیا میں قیام امن کیلئے یکساں سوچ پر استوار، وسیع البنیاد اور جامع شراکت داری کا خواہاں ہے۔

وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب کو وزیر اعظم عمران خان کے” نیا پاکستان وژن” کے خدوخال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ اس وژن کا محور، قیام امن،  ترقی میں شراکت داری اور علاقائی روابط کا فروغ ہے۔

ٹیلیفونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے افغان مسئلے کے جامع سیاسی حل کو عملی جامہ پہنانے کیلئے افغانستان سے افواج کے ذمہ دارانہ انخلاء، تشدد کے واقعات میں کمی اور مکمل سیز فائر کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں ۔ افغان مسئلے کے دیرپا اور جامع سیاسی حل کی ذمہ داری افغانوں ، اہم علاقائی و بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز پر مشترکہ طور پر عائد ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی ہے، حالات اب بہتر ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ
سعودی وفدکی پاکستان آمد کےموقع پر بول نیوز کی خصوصی نشریات
پاکستان میں 10 ارب سے 15 ارب ڈالرزسرمایہ کاری کی راہ ہموارہونے کے امکانات
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی گیمبیا کے صدر سے ملاقات
گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
نائلہ کیانی کا ہر بلند چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرانے کا عزم باعثِ فخر ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر