Advertisement
Advertisement
Advertisement

امت مسلمہ کو ظالم کے خلاف کھڑا ہونے کی ضرورت ہے ،سراج الحق

Now Reading:

امت مسلمہ کو ظالم کے خلاف کھڑا ہونے کی ضرورت ہے ،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو یک جان ہو کر ظالم کے خلاف کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطین میں وحشت و بربریت کا کھیل جاری ہے اور عالمی ضمیر خاموشی کی چادر تان کر سو رہا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ غزہ میں صیہونیوں کی ننگی جارحیت پر مسلمان حکمران زبانی جمع خرچ سے کام نہ لیں ،پاکستان کو آگے بڑھ کراپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ اور انڈیا کھل کر دہشت گرد اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ مسلم ممالک کے حکمرانوں کو اپنے دوستوں اور دشمنوں کو پہچاننا چاہئیے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مسلمان او آئی سی کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے ایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں جس میں آپسی تنازعات کو ختم کیا جائے ، کشمیر اور فلسطین پر بھارت اور اسرائیل کو واضح پیغام دیا جائے۔

Advertisement

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی 21 مئی کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے لاکھوں پاکستانیوں کو اکٹھا کرے گی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ عوام  کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ریلیوں میں شرکت یقینی بنائیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر