امریکی صدر جو بائیڈن کا اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتنیاہو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
اس ضمن میں میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ رابطے کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتنیاہو سے جنگ بندی کے معاملے پر زور دیا ہے۔
گفتگو میں امریکی صدر نے راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیلی کارروائی کو دفاع کا حق قرار دیدیا ہے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی صدر نے تنازع کے حل اور یروشلم میں قیام امن پرزوردیا اور کہا ہے کہ معصوم شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
اسکے علاوہ گفتگو میں حماس کیخلاف فوجی آپریشن پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
