
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کوتباہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے آئے روز نئے نئے اسکینڈل آتے ہیں، ایسی بد ترین حکومت نہیں دیکھی۔
مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ رنگ روڈ اسکینڈل پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ حکومت کے آئے روز نئے نئے اسکینڈل آتے ہیں، ایسی بد ترین حکومت نہیں دیکھی۔
شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ آئندہ جمعے کو یوم القدس کے طو رپر منایا جائے گا۔
مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ فلسطین کے معاملے پر او آئی سی اور عرب لیگ کا اجلاس بلایا جائے جبکہ اوآئی سی اور ریڈ کراس کے ذریعے فلسطینیوں کوامدادی سامان پہنچایا جائے۔
شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایوان فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مذمتی قرار داد پیش کریں جبکہ اقوام متحدہ اسلام آباد کے دفتر میں قرار داد جمع کروانے کی تجویز دی ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اس خدمت میں بھرپور حصہ ڈالے ،صرف کھوکھلے نعروں سے کچھ نہیں ہو گا، عملی تجاویز دینی ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News