
سیاحت کے فروغ کے لئے کراچی سے اسکردو کے لئے پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ التواء کا شکار ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر سیاحت کے فروغ کے لئے پی آئی اے کی جانب سے کراچی سے اسکردو کے لئے پروازوں کا سلسلہ ملتوی کردیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ذرائع پی آئی اے کا کہنا ہے کہ این سی او سی نے سیاحتی مقامات پر پابندی عائد کی ہے جس کے باعث کراچی سے اسکردو کے لئے پروازیں شروع کرنے کے منصوبے کو فی الحال ملتوی کیا ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ جیسے ہی این سی او سی کی جانب سے سیاحتی مقاماتِ سے متعلق پابندیاں ختم کی جائینگی، کراچی سے اسکردو کے لئے پروازیں شروع کردی جائینگی۔
خیال رہے کہ پی آئی اے نے کراچی سے اسکردو کے لئے پروازیں 18 مئی سے شروع کرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News