Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ بلوچستان کا سریاب میں زیر تعمیر اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ

Now Reading:

وزیراعلیٰ بلوچستان کا سریاب میں زیر تعمیر اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ
جام کمال

وزیراعلیٰ  بلوچستان جام کمال نے سریاب میں زیر تعمیر اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے دورے کے موقع پر بات چیت کی ہے۔

جام کمال نے کہا کہ عوام کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ،آئندہ بجٹ میں مزید سڑکیں اور کھیلوں کی سہولیات دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دوست ناراض ہیں جو حکومت بننے سے پہلے سے ناراض ہیں جبکہ پہلی مرتبہ صالح بھوتانی صاحب ناراض ہوئے ہیں۔

جام کمال نے کہا کہ اگر صوبے میں کام نہ ہو اور وزیراعلیٰ اپنے حلقے کو نوازیں تو بات ہے ،ذاتی اور پارٹی مسائل پر بات کرنی ہے تو پلیٹ فارم موجود ہیں۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا فوکس صوبے کی ترقی ہونی چاہئیے کبھی ذاتیات نہیں کی۔

وزیراعلیٰ  بلوچستان کا کہنا تھا کہ قلمدان تبدیل ہوتے رہتے ، بعض وزراء کے قلمدان  تبدیل ہوئے ہیں۔

جام کمال نے کہا کہ صالح بھوتانی کے محکمے کی کارکردگی کی بنیاد پر قلمدان تبدیل کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا خط ٹھنڈے دماغ سے پڑھا جائے، اسپیکر کو خط تنقید نہیں تجاویز ہیں ۔

وزیراعلیٰ  بلوچستان جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ بعض ممبر اسپیکر کے اختیارات کو استعمال کرتے ہیں ،میں نے اسپیکر پر تنقید نہیں کی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر