پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مشکلات کا شکار ہے اور رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خوش قسمتی ہے جاوید لطیف نے حق کی بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ ہمیں بند کمروں میں باتیں کرنے کی ضرورت نہیں ہے ،آپ مقدمے بنائیں ہم سامنا کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ مقدمات بنائیں ورکرز مضبوط ہوں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی اور بدامنی عوام پریشان ہے وجہ 2018 کے الیکشن تھے۔
شاہد خاقان نے کہا کہ جاوید لطیف بھی آئین اور عوام کی بات کرتا ہے ،سیاسی لیڈر جذبات میں بات کر جاتے ہیں جبکہ جاوید لطیف نے کسی اور اینگل میں بات کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے بتایا جائے میاں جاوید لطیف نے کون سی غداری کا بیان دیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ کراچی الیکشن میں خرابیوں کی نشادہی کی گئی مگر عمل درآمد نہ ہوسکا۔
شاہد خاقان نے کہا کہ ہم اپنا حق استعمال کریں گے،عدالتوں میں جائیں گے۔
شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ ملک کی مشکلات چوری شدہ الیکشن کی وجہ سے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت جانے کے بعد ملک مشکلات میں گہر چکا ہے ہم اقتدار کی جنگ میں نہیں ہیں ،ہمارا مشن آئین کی حکمرانی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کو آئین کے مطابق چلنا چاہئیے۔
شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے ،پی ڈی ایم کا مقصد پورا ہو چکا ہے اپنا پیغام عوام تک پہنچا دیا گیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم آئندہ چند روز میں اہم مہم شروع کر رہی ہے جبکہ بجٹ میں عوام کے لئے کچھ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News