Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ ملازمین کی ضرورت ہے، عثمان بزدار

Now Reading:

مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ ملازمین کی ضرورت ہے، عثمان بزدار
عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ ملازمین کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت تنخواہوں میں فرق دور کرنے کے لئےکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے وزیر اعلیٰ کو سفارشات اور تجاویز پیش کیں۔

اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت دور کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے قابل تحسین فیصلہ کرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی۔

اجلاس میں محکموں کی غیر ضروری آسامیوں کو ختم کرنے پر غور کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے سرکاری ملازمین کے معاشی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

Advertisement

عثمان بزدار نے 15 اور 10 فیصد اسپیشل الاؤنس کی تجاویز مسترد کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ سرکاری ملازمین کو 25 فیصد اسپیشل الاؤنس دیا جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گریڈ 1 سے 19 تک 7 لاکھ 21 ہزار سے زائد صوبائی ملازمین کو اسپیشل الاؤنس دیا جائے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پہلے سے اسپیشل ایگزیکٹو الاؤنس لینے والے ملازمین اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔ آئندہ ماہ جون میں اسپیشل الاؤنس تنخواہوں میں شامل کر دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ سرکاری ملازم ہمارے دست و بازو ہیں، ان کے مسائل کا احساس ہے۔ بجٹ میں بھی صوبائی ملازمین کے لئے خوشخبری ہوگی۔

اجلاس میں صوبائی وزرا راجہ محمد بشارت، میاں محمد اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت، سید حسین جہانیاں گردیزی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری فنانس اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر