Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل، صدر مملکت کا چینی ہم منصب کو خط

Now Reading:

پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل، صدر مملکت کا چینی ہم منصب کو خط

پاکستان اور چین کی دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے چینی صدر شی جن پنگ کو مبارکبادی خط لکھا گیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین اچھے اور برے دونوں وقتوں میں دوست رہے ہیں اور یہ دوستی علاقے کے امن کی ضمانت ہے۔

دوسری جانب چینی صدر  شی جن پنگ نے بھی پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے  دوطرفہ تعلقات کومزید مضبوط بنائے جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور دوستی 70 سال سے قائم و دائم ہے جو دونوں ممالک کے عوام کا سب سے قیمتی اثاثہ بن چکا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور پاکستان کی مشترکہ کوششوں سے سی پیک کی تعمیر کے حوالے سے شاندار نتائج حاصل ہوئے ہیں جو دونوں ممالک کے عوام کے ساتھ ساتھ پورے خطے کی خوشحالی کا اہم محرک ثابت ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر