Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلسطین کو اسرائیل کے ظلم و جبر سے نجات دلانے کی ضرورت ہے

Now Reading:

فلسطین کو اسرائیل کے ظلم و جبر سے نجات دلانے کی ضرورت ہے

گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ فلسطین کو مکمل طور پر اسرائیل کے ظلم و جبر سے نجات دلانے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے چک سادہ روڈ گجرات میں نئی سڑک کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کر کے جو سکون قلب حاصل ہوتا ہے بیان سے باہر ہے۔

پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمیں جب بھی موقع ملا ہے عوام کے لئے فلاحی کام کیے ہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے دس سال تک گجرات کو ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسجد اقصیٰ پر دوبارہ اسرائیلی حملہ اقوام متحدہ کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔

Advertisement

پرویزالٰہی نے کہا کہ عالم اسلام متحد ہو تو کسی غیر دینی طاقت کو امت مسلمہ پر حملہ کرنے کی ہمت نہ ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی حملوں پر صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا بلکہ عملی اقدام اٹھانا ہو گا۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین گروپ کہیں نہیں جا رہا پہلے ہی کہا تھا کہ اسمبلی میں کھڑے ہوں گے تو پتہ چلے گا۔

پرویزالٰہی نے کہا کہ اسمبلی میں کھڑے ہونے والوں کے گرد ابھی بھی سوالیہ نشان موجود ہے اور اگر ان کے درمیان کوئی مسئلہ موجود ہے تو وہ اس طرح حل نہیں ہو گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا ابھی موجود ہے احتیاط کریں اور ان سے پوچھیں جن کے عزیز بچھڑ گئے ہیں۔

گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا مزید کہنا تھا کہ عید کے بعد سے حالات کنٹرول میں ہیں اور آہستہ آہستہ زندگی معمول پر آ رہی ہے۔

Advertisement

اس موقع پر ارکان قومی اسمبلی ، حسین الٰہی، شجاعت نواز اجنالہ ایم پی اے اور خالد اصغر گھرال بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر