Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسجد اقصیٰ پر حملے مسلمانوں کی غیرت ایمانی کو کھلا چیلنج ہے ،سراج الحق

Now Reading:

مسجد اقصیٰ پر حملے مسلمانوں کی غیرت ایمانی کو کھلا چیلنج ہے ،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر حملے پونے دو ارب مسلمانوں کی غیرت ایمانی کو کھلا چیلنج ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلامی دنیا کے حکمران متحد ہو کر فلسطین و کشمیر کی آزادی کا روڈ میپ دیں۔

انہوں نے کہا کہ سیز فائر کے باوجود اقصیٰ میں شیلنگ سے ثابت ہوگیا کہ اسرائیل فاشسٹ اور ناجائز ریاست ہے۔

 سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ مودی اور نیتن یاہو مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں ،پاکستان دونوں پر جنگی جرائم کا کیس چلائے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ غزہ کی تعمیر کے لئے عالمی فنڈ قائم نہ کیا گیا تو انسانیت ایک اور بڑے المیے سے گزرے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں اسلامی انقلاب لانے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے  اور ہماری سیاست کا مقصد فرد کے ذریعے معاشرے کی اصلاح ہے ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے اراکین و کارکنان گلی گلی کوچہ کوچہ قرآن و سنت کا پیغام پہنچائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر