وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے غیرملکیوں کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سعودی حکومت کا یہ فیصلہ خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ حج کے خواہشمند افراد کو میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا۔
طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ خواہشمند افراد کو رپورٹ دینا ہو گی کہ 6 ماہ کے دوران بیمار نہیں ہوئے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ ان شاء الله اس سال 20 ہزار حجاج حج كرسكيں گے جنہیں كورونا ويكسين لگوانى ہو گى اور مكمل احتياطى تدابير پر عمل كرنا ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News