Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو کا بیانیہ قوم کی آواز ہے ، پلوشہ خان

Now Reading:

بلاول بھٹو کا بیانیہ قوم کی آواز ہے ، پلوشہ خان
پلوشہ خان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما پلوشہ خان نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ قوم کی آواز ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما پلوشہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سلطنت نیازیہ میں غریب پامال ہو رہے ہیں۔

اپنے بیان میں پلوشہ خان نے یہ بھی کہا کہ عظیم قوم اور باوقار پاکستان چیئرمین بلاول بھٹو کا منشور ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما پلوشہ خان نے مزید کہا کہ سندھ ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے اندھوں کو ترقی نظر نہیں آتی، بغض اور تعصب کی عینک اتار کر دیکھا جائے تو پیپلزپارٹی کا دور شاندار نظر آئے گا۔

واضح رہے اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما پلوشہ خان نے بلدیہ ٹاون کراچی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سونامی غرق ہوچکا، سینیٹ الیکشن میں شکست خوردہ وزیراعظم  کس منہ سے خطاب کررہا ہے۔

Advertisement

پلوشہ خان نے کہا تھا کہ کل شام سے عمران خان حیرت کے سمندر میں غرق ہیں جبکہ آج ملک کا وزیر اعظم طوطا مینا کی کہانی سناتا رہا جو کذب کہانی ہے۔

پی پی پی کی رہنما پلوشہ خان نے یہ بھی کہا تھا  کہ جہانگیر ترین کے جہاز میں لوٹے بھر کر حکومت بنانے والے اخلاقیات کے درس دیتے پھر رہے ہیں جبکہ چوہدری سرور کیسے پنجاب سے سینیٹر بنے کیا عمران نیازی یہ بھول گئے ہے؟

پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے اے ٹی ایمز کو جتوانے کے لئے رات کی تاریکی میں آڑینینس جاری کیا جو کام نہ آیا جبکہ آئی ایم آیف کے نمائندے کو سینیٹر بنوانے کے لیے عمران نے قومی خزانے کا استعمال کیا لیکن یہ بھی کام نہ آیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر