Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کے بعد چین اور ملائیشاء نے کشمیر کیلئے آواز اٹھالی

Now Reading:

وزیر اعظم کے بعد چین اور ملائیشاء نے کشمیر کیلئے آواز اٹھالی
unhq adressing

نیویارک میں وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کے لئے آواز بلند کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں خطاب کیا جس کے بعد چین اور ملائیشیاء نے بھی کشمیر کے لئے آواز اٹھالی۔

تفصیلات کے مطابق چین  کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور دو طرفہ معاہدے کے مطابق حل کیا جائے جبکہ ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے جموں و کشمیر پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا تھا کہ چین، بھارت کے کشمیر سے متعلق اقدامات کی مخالفت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق دو طرفہ معاہدوں کی بنیاد پر حل ہونا چاہیے، یہ اقوام متحدہ کا چھوڑا ہوا ایک اہم تنازعہ ہے۔

 وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ، بھارت کے پاس اس ایکشن کی وجوہات ہوں لیکن یہ پھر بھی غلط اقدام ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو پر امن طریقوں سےحل کرنا چاہیے اور بھارت کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے ساتھ مل کر اسے حل کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار یقین دہانی سے مکرگئی
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر