Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں کورونا کے بعد ایک اور موذی مرض پھیل گیا

Now Reading:

بھارت میں کورونا کے بعد ایک اور موذی مرض پھیل گیا

بھارت میں کورونا کے بعد فنگس نامی موذی مرض پھیل رہا ہے، اس خطرناک بیماری کی اب ایک اور نئی قسم سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں بلیک اور وائٹ فنگس کے بعد اب زرد فنگس بھی پھیلنے لگا ہے، اس موذی مرض کی اقسام میں سے زرد فنگس کو ماہرین نے زیادہ خطرناک قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زرد فنگس کا پہلا مریض بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں سامنے آیا۔

بھارت میں بی پی تیاگی نامی ڈاکٹر نے اس حوالے سے فنگس کی تینوں اقسام کا تقابلی جائزہ لیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کونسی قسم زیادہ خطرناک ہے اور انسانی جسم کے کس حصے کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ وائٹ فنگس پھیپھڑوں پہ اثر ڈالتا ہے جبکہ بلیک فنگس دماغ کو متاثر کرتا ہے لیکن زرد فنگس زخموں کو بھرنے سے روکتا ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر کا مزید کہنا ہے کہ یہ وہ فنگس کی قسم ہے جو اس سے قبل کسی انسان میں نہیں پائی گئی تھی، زرد کی علامات یہ ہیں کہ اس سے ناک بہنے اور سر درد شدید ہوجاتا ہے، یہ موذی مرض زخم بھرنے بھی نہیں دیتا۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے 20 مئی سے کورونا وائرس کے مریضوں کو بری طرح سے متاثر کرنے والی نئی بیماری ’بلیک فنگس‘ یا سیاہ پھپھوند کی سخت نگرانی کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

بھارت میں حالیہ دنوں میں کورونا وائرس سے وابستہ اس نئی بیماری میں بھی کافی اضافہ دیکھا گيا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
ہر مزدور کا شکریہ، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، ظہران
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر