Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی حکومت سندھ میں پانی کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

وفاقی حکومت سندھ میں پانی کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت غیرقانونی طور پر سندھ میں پانی کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ناصرشاہ اور کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ناصرشاہ، سعید غنی اور عبدالقادر پٹیل سے مقامی حکومتوں کے معاملے پر بات چیت کی اور شہرقائد میں پانی کی قلت کے حوالے سے بریفنگ لی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہرقائد کے مسائل کے حل کی کوششوں میں تسلسل برقرار رکھا جائے، وفاقی حکومت غیرقانونی طور پر سندھ میں پانی کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ شہر قائد کے باسی عمران خان کے سندھ کے حصے کا پانی روکنے کے جرم کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

Advertisement

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق رکن سندھ اسمبلی صادق میمن سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔

اس دوران بلاول بھٹو کو پی پی پی کے ضلعی صدر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹھٹھہ اور مکلی کی عوام پانی کی قلت کے حوالے سے مسائل سے دوچار ہے۔

مالقات میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت کے غیرقانونی اقدامات کی وجہ سے سندھ میں پانی کا بحران سنگین ہو چکا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ٹھٹھہ اور مکلی کے اسپتالوں اور ذرائع آمدورفت کے نظام کو مزید بہتر کرنے کے لئے پیپلزپارٹی ضلع کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مریم نواز سے اسسٹنٹ کمشنروں کی ملاقات، میرٹ پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت
سائفر کیس سے متعلق سماعت 8 مئی تک ملتوی
خواجہ آصف کی فرانسیسی سفیر سے ملاقات، مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور
وزیر اعظم کے دورہ چین کی تاریخ سامنے آگئی
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر