سال 2021 کا پہلا چاند گرہن آج ہوگا جس کا مکمل دورانیہ 5 گھنٹے ہوگا۔
اس ضمن میں جامعہ کراچی کے ڈائریکٹرانسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کے دوران چودہ منٹ کے لئے چاند سرخ رنگ کا نظر آئے گا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دن میں 1 بجکر48 منٹ پر ہوگا جبکہ مکمل چاند گرہن 4 بج کر 11 منٹ پر ہوگا اور اختتام شام 6 بج کر 5 منٹ پرہوگا۔
جامعہ کراچی کے ڈائریکٹرانسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق اس وقت چاند زمین سے قریب ہونے کے باعث سپر فل مون بھی ہوگا جسے سپر فلاور بلڈ مون کا نام دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ دن ہونے کے باعث گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔
چاند گرہن آسٹریلیا، ہانگ کانگ اور ٹوکیو میں نظر آئے گا جبکہ جزوی چاند گرہن شکاگو، ارجنٹائن اور بیجنگ میں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
