
کراچی کے علاقے ملیر میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے ملیرمیں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ملزمان پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔
اس ضمن میں ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
عرفان بہادر نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان نے موٹر سائیکل گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی۔
ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئیں ہیں جبکہ برآمد موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ موجود نہیں، برآمد موٹرسائیکل کے چیچس نمبر سے انکی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے۔
ایس ایس پی ملیر نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان میں عاصم اور اظہراحمد شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News