Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹک ٹاک کوئین جنت مرزا نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا

Now Reading:

ٹک ٹاک کوئین جنت مرزا نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے کہا کہ  یہ تمام خبریں جھوٹی ہیں کہ ٹک ٹاک بناتے ہوئے کوئی مرگیا ہے۔

جنت مرزا نے اپنے انٹرویو کے دوران ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی اپنی ایس او پیز ہیں، جن کی خلاف ورزی نہیں کی جاسکتی۔‘

جنت مرزا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اس پلیٹ فارم کے اپنے قوانین ہیں جن کی خلاف ورزی نہیں کی جاسکتی جیسے ٹک ٹاک کے ایس او پیز ہیں جن کے تحت آپ ویڈیو میں پستول نہیں دکھا سکتے۔

جنت مرزا نے بتایا کہ ہم اصل پستول کی جگہ ہاتھ کی انگلیوں سے پستول کی طرح اشارہ کرلیتے ہیں، تو یہ سب کہ جان کا چلے جانا، ٹرین کے نیچے آکے مرجانا یہ سب جھوٹ اور بے بنیاد ہے کیونکہ وہ شخص ایس او پیز کے مطابق ایسی ویڈیوز پوسٹ کر ہی نہیں سکتا۔

جنت کے اس بیان سے متعلق کچھ مداح متفق اور کچھ ناراض نظر آئے اور مداحوں کی اکثریت نے ان کے بیان کو درست قرار دیا جب کہ کچھ لوگوں نے اپنے واقعات شیئر کرتے ہوئے انہیں مضحکہ خیز ٹھہرایا۔

Advertisement

دوسری جانب ایک سوال کے جواب میں جنت مرزا نے کہا کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگانا بہت غلط ہے کیونکہ اس کی وجہ سے ناصرف ہماری محنت ضائع ہوتی ہے بلکہ ہزاروں لوگوں کا روزگار بھی بند ہوجاتا ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کی وجہ سے کئی گھروں کے روزگار چل رہے ہیں اور جب اس پر پابندی لگا دی جاتی ہے تو ہزاروں کی تعداد میں افراد بےروزگار ہوجاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر