 
                                                                              سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا ہے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں ایس او پیز پر سختی کرنے سے کورونا کے کیسز کی شرح کم ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ عوام کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر تعاون جاری رکھا گیا تو جلد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے گا۔
صوبائی ٹاسک فورس اجلاس میں صوبے بھر میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 