پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار علی عظمت کا امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں کنسرٹ منعقد ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وبا پر بڑی حد تک قابو پائے جانے کے بعد ہیوسٹن میں کیے جانے والے اس کنسرٹ میں شرکت کے لیے ویکسین سرٹیفکیٹ لازم قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا بھر میں ویکسین لگوانے کے بعد کورونا کی شرح میں انتہائی تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔
تاہم اب تک آبادی کے 39 فیصد لوگوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی دونوں خوراکیں لے لی ہیں جبکہ 49 فیصد افراد نے ایک ڈوز لگوا لی ہے۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں گلوکار علی عظمت کا کنسرٹ دس جولائی کو ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
