Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی : رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،5 ملزمان گرفتار

Now Reading:

کراچی : رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،5 ملزمان گرفتار

کراچی میں رینجرز اور پولیس  کی جانب سے مشترکہ کارروائی کی گئی جس میں 5 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کی جس میں 5 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزمان بھتہ خوری اور منشیات فروشی میں ملوث تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ارسلان عرف مٹھوعرف سندھی، محمد بلال عرف بلو، اویس عرف پٹھان، ضمیر اور محمد حمزہ شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان  بھتہ خوری، منشیات فروشی، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور موبائل فون چھینے کی 200 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

Advertisement

ترجمان نے کہا کہ ملزمان سے اسلحہ اور منشیات بھی بر آمد کرلی گئی ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پرانا گولیمار میں بدنام منشیات فروش کاشف ڈاڈا کے منشیات کے اڈے پر کام کرتے رہے ہیں اور ملزمان مخالف منشیات فروش گروہ کے کارندوں پر فائرنگ کر کے انہیں زخمی اور قتل کرنے میں بھی ملوث ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
شمالی وزیرستان؛ میر علی میں خودکش حملہ ناکام، 6 خوارجی جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر