پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت شہری علاقوں کےلوگوں کومایوس کررہی ہے اور پی ٹی آئی کی نااہلی اپنے عروج پرہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے کے ساتھ زیادتی کررہی ہے جبکہ سندھ کے شہری علاقے محرومیوں کا شکار ہوگئے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بھٹو صاحب کے دور سے کوٹا سسٹم ہے لیکن اس پر بھی عمل نہیں ہورہا ہے اور نہ ہی لوگوں کو کوٹے کے تحت نوکریاں نہیں مل رہی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ 36 ہزار 300 ملین گیلن پانی ارسا سے روزانہ سندھ کو ملتا ہے اور کراچی کو پانی 540 ملین گیلن ملتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ارسا سے حکومت کے پاس جو پانی آتا ہے اس کو چوری کرکے لوگوں کو ٹینکر بیچے جاتے ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ کوپانی زراعت کیلئے ملتا ہے لیکن کراچی میں صنعتیں بھی چل رہی ہیں جس کے لئے حکومت کی جانب سے کراچی کو ڈیڑھ فیصد پانی دینے پر بھی تکلیف ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
