
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے چاند سے متعلق دعوے غلط نکلے۔
تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مجوزہ قمری کیلنڈر کو غلط ثابت کردیا۔
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا بنا یا گیا قمری کیلنڈر غلط نکلا، گزشتہ روز رویت ہلال کمیٹی کو ملک بھر سے کہیں چاند نظر آنے کی شہادت نہ ملی۔
رویت ہلال کمیٹی کے مطابق یکم صفر بروز منگل ہوگی جبکہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق یکم صفر آج بروزپیر ہونا تھی ۔
واضح رہے کہ قمری کیلنڈر پر پہلے ہی مذہبی حلقوں میں تحفظات موجود ہیں ۔اسلامی نظریاتی کونسل بھی قمری کیلنڈر پر حتمی فیصلہ نہیں کرسکی ۔اسلامی نظریاتی کونسل نے قمری کیلنڈر کا معاملہ وزارت مذہبی امور کے سپرد کردیا تھا ،وزارت مذہبی امور آج صوبوں سے قمری کیلنڈر کے نفاز پر مشاورت کررہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News