
بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں کمی کے بعد کوئٹہ کے علاوہ صوبے بھر میں تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومتِ بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کوئٹہ کے علاقے سریاب کے شاہوانی اسٹیڈیم میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے میں بروقت لاک ڈاؤن کی بدولت عید کے بعد کورونا کیسز کی تعداد میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔
ترجمان حکومتِ بلوچستان نے کہا کہ کورونا کیسز میں کمی کے بعد کوئٹہ کے علاوہ صوبے بھر میں تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے ہیں۔
لیاقت شاہوانی نے یہ بھی کہا کہ صوبے میں انسدادِ کورونا کی ویکسینیشن کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے، اب تک 1 لاکھ 561 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
ترجمان حکومتِ بلوچستان کا کہنا تھا کہ رواں سال کے آخر تک صوبے کی اکثریت کو انسدادِ کورونا وائرس کی ویکسین لگا دی جائے گی۔
لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا صوبائی بجٹ عوام دوست ہو گا، جس میں ہیلتھ ریفارم پر کام کر رہے ہیں۔
ترجمان حکومتِ بلوچستان لیاقت شاہوانی نے مزید کہا کہ آئندہ بجٹ میں صوبے کے تمام بڑے اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ لگانے کے لیے رقم رکھی جا رہی ہے جبکہ سریاب میں صوبے کے پہلے کینسر اسپتال کی تعمیر کا کام جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News