چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کو بھارت کے غیرقانونی قبضے سے آزاد کروانے کیلئے ہر انتہا تک جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے مسئلہ کشمیر پر پالیسی بیان نے پاک بھارت ڈائیلاگ و تجارت کے حوالے سے شبہات کو ہمیشہ کے لئے ختم کردیا۔
PMIK’s statement lays to rest the debate proposing dialogue & trade with 🇮🇳.
All narratives emanating from 🇮🇳 are aimed at demoralising Kashmiris. I assure Kashmiris that 🇵🇰 will do anything in its ambit to help in ending Indian occupation.@ImranKhanPTIhttps://t.co/Jfc9QLRHiiAdvertisement— Shehryar Afridi (@ShehryarAfridi1) May 30, 2021
اپنے پیغام میں شہریار خان آفریدی نے کہا کہ تجارت سے متعلق بھارت سے آنے والے تمام بیانیوں کا واحد مقصد کشمیریوں کی حوصلہ شکنی کرنا اور شبہات کو تقویت دینا ہے۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے مزید کہا کہ میں کشمیریوں کو یقین دلاتا ہوں پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیر کو بھارت کے غیرقانونی قبضے سے آزاد کروانے کیلئے ہر انتہا تک جائے گا۔
واضح رہے اس سے قبل چیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے سرگودھا کا اچانک دورہ کیا تھا۔
اس موقع پر شہریار آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی تھی اور ان کے والد مہدی الیاس اختر چیمہ ایڈووکیٹ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔
شہر یار آفریدی کرکٹر اعزاز چیمہ کے ہمراہ ان کے والد کی قبر پر گئے جہاں انہوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور جنت الفردوس میں بلند درجات کی دعا بھی کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
