
لورالائی میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے سےایک پولیس اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے لورالائی میں میں دھماکا کمشنر آفس کے قریب اس وقت ہوا جب پولیس ایگل اسکواڈ ایک مشتبہ موٹرسائیکل سوار کا پیچھا کررہا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لورالائی کوئٹہ روڈ پر ایگل اسکواڈ کے قریب پہنچ کر ایک خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ ایگل اسکواڈ کی فائرنگ سےبھی ایک دہشت گرد مارا گیا۔
پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو مکمل گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں بھی کی جارہی ہیں۔
پولیس حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ دھماکے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقاتی عمل شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ 26 ستمبر کو کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کے قریب اس وقت دھماکا ہوا تھا جب پولیس موبائل گشت پر تھی، دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ 5ستمبر کو بھی کوئٹہ میں خیزئی چوک کے قریب 30 منٹ میں یکے بعد دیگر دو دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق اور چھ پولیس اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ زخمیوں میں دو تھانیدار اور دنیا ٹی وی کے رپورٹر اور کیمرہ مین بھی شامل تھے جبکہ 6 اگست کو بھی کوئٹہ ٹک ٹک گلی شو مارکیٹ میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے تھے، دہشت گردوں نے کوئٹہ کے عوام کو نشانہ بنایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News