
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران باہمی قانونی معاونت، اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوان کنونشن پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ترجمان نیب کے مطابق ملاقات کے دوران چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جانب سے چینی سفیر کو نیب کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
چیئرمین نیب نے چینی سفیر کو بتایا ہے کہ نیب احتساب سب کے لئے پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔
ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران چینی سفیر نے نیب کی انسداد بدعنوانی کارروائیوں کو سراہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News