Advertisement
Advertisement
Advertisement

بول نیوز کی خبر پر ایس ایس پی کورنگی کا ایکشن، شہری پر تشدد کی تحقیقات کا حکم

Now Reading:

بول نیوز کی خبر پر ایس ایس پی کورنگی کا ایکشن، شہری پر تشدد کی تحقیقات کا حکم

بول نیوز کی خبر پر ایس ایس پی کورنگی نے ایکشن لیتے ہوئےعوامی کالونی تھانے میں رضوان رشید نامی شہری پر تشدد کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق فوری طور پر واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے ایس پی کورنگی انکوائری کرے گی۔

ایس ایس پی کورنگی نے کہا کہ ابتدائی طور پر اہلکار زیشان کو معطل کر دیا ہے مزید جو بھی ذمہ دار ہو گا کارروائی ہو گی۔

شہری رضوان کو ڈکیتوں سے مزاحمت کرنا مہنگا پڑ گیا جبکہ ڈکیت عوامی کالونی ایس ایچ او کا ڈرائیور نکلا ۔

شہری رضوان پر بدترین تشدد کیا  اور نازک عضاء کو نشانہ بنایا گیا۔

Advertisement

شہری رضوان رشید نے مدد کے لئے بول نیوز سے رابطہ کیا جس کا ویڈیو بیان موصول ہو گیا ہے۔

شہری رضوان نے بتایا کہ میں زمان ٹاون تھانے کی حدود میں کام کے سلسلے میں جارہا تھا کہ چائینہ گراونڈ کے قریب دو مسلح موٹر سائیکل سوار نے روکا وہ دونوں ملزمان نے اسلحہ تانا ہوا تھا ،میں نے مزاحمت کی تو لوگوں نے  ملزمان کو پکڑ لیا ۔

ون فائیو پر اطلاع دیتے ہی  پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے لیا اور اسی وقت ایس ایچ عوامی کالونی ہمایو بھی وہاں آگئے اور زمان ٹاون کی حدود ہونے کے باوجود مجھے عوامی کالونی تھانے لے کر گئے ۔

تھانے میں پتہ چلا کہ ایک ملزم ایس ایچ او عوامی کالونی کا ڈرائیور زیشان اگی ہے جبکہ دوسرا منان منشیات فروش ہے۔

تھانے کے گیٹ سے مجھے حسنین پولیس والا اندر لے کر گیا اور پولیس والوں نے تشدد شروع کردیا ،میرا پورا جسم زخمی کر دیا نازک عضاء پر ڈنڈے برسائے میں نے ایس ایس پی اور کمپلین پولیس نمبر پر اطلاع دی ہے ۔

پولیس اہلکاروں نے مجھے دھمکی دے کر چھوڑا تھا مگر میں بول نیوز سے مدد کی اپیل کرتا ہوں کہ آئی جی سندھ نوٹس لیں۔

Advertisement

میں نے ایس ایس پی کو درخواست دی ہے پر میرے خلاف عوامی پولیس نے جھوٹا مقدمہ درج کردیا ہے ۔

بول نیوز کو ون فائیو پولیس کے ہاتھوں اہلکار زیشان عرف اگی کی ویڈیو موصول ہو گئی ہے جبکہ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہریوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں پولیس زیشان عرف اگی کو موبائل میں ڈال رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر