
پاکستان شوبز انڈسٹری کی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے علیزے شاہ کی حمایت میں سوشل میڈیا پر آواز بلند کر لی ہے۔
گزشتہ روز علیزے شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس کی وجہ سے اداکارہ تنقید کی زد میں آگئی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ علیزے شاہ کی ویڈیو پر صارفین کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے مغربی طرز کا نا مناسب لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
صارفین کی جانب سے تنقید پر گلوکارہ مومنہ مستحسن نے مغربی طرز کا لباس پہننے پر تنقید کرنے والوں کو جواب میں کہا کہ کسی کی تنقید سے علیزے کو کوئی فرق نہیں پڑے گا وہ جیسی ہیں وہ ویسی ہی رہیں گی۔
گلاکارہ نے مزید کہا کہ نہ ہی اداکارہ کی شہرت کو کسی کی تنقید سے فرق پڑے گا۔
مومنہ مستحسن نے یہ بھی لکھا کہ جو جیسا جینا چاہتا ہے اسے ویسے جینے کا حق ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
انہوں نے کہا کہ آپ لوگ بلاوجہ کی تنقید کرکے اپنی توانائی اور وقت ضائع کرتے ہیں۔
گلوکارہ نے مشورہ دیا کہ آپ دوسروں کے لیے آزادی کا سبب بنیں تاکہ آپ کی آزادی میں بھی کوئی رکاوٹ نہ ہو۔
مومنہ مستحسن نے مزید لکھا کہ کسی کی دل آزاری کرنا کبیرہ گناہ ہے لہذا اس کی معافی مانگنی چاہئے اور آخرت کے لیے آسانی کرنی چاہئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں علیزے شاہ نے ہلکے گلابی رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ویڈیو میں انگریزی بیک گراؤنڈ میوزک بھی سنائی دے رہا ہے۔
علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اُنہیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
دوسری جا نب متعدد انٹرنیٹ صارفین نے علیزے شاہ پر تنقید کی اور کہا کہ وہ اس نئے روپ میں اچھی نہیں لگ رہی ہیں، انہیں بال لمبے کر کے پہلے جیسی سیدھی سادی اور معصوم سی علیزے شاہ بن جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News