جنوبی وزیرستان کی وادی کانی گرم میں فوجی چیک پوسٹ کے قریب آئی ای ڈی دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک سپاہی لانس نائیک وقاص احمد شہید ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 26 سالہ لانس نائیک وقاص احمد شہید کا تعلق کراچی سے ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دہشت گرد کو پکڑنے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے، پاک فوج علاقے سے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بہادر سپاہیوں کی قربانی اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News