
وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے چین کے سفیر مسٹر نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں دونوں ممالک اور سی پیک کے حوالے سے امور زیر بحث آئے ہیں۔
اس موقع پر وزیر ریلوے نے ایم ایل ون منصوبے میں گہری دلچسپی پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ملاقات میں وفاقی وزیر نے چین کے سفیر کی خد مات کو سراہا اور پاک چین دوستی کو مزید استحکام پہنچانے کے لئے ایم ایل ون پراجیکٹ کو جلد از جلد شروع کر نے پر اتفاق بھی کیا۔
اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ ایم ایل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہوگا اور اس سے پاک چین دوستی کو مزید استحکام ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے اور ملکی معیشت کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور چینی شراکت داری سے اس منصوبہ سے پاکستان میں ریل کا نقشہ بدلہ جائے گا جبکہ یہ منصوبہ سی پیک منصوبے کا حصہ ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبے پرتقریبا 6.8 ارب ڈالر خرچہ آئے گا، ہم چینی حکومت کے شکرگزار ہیں کہ جنہوں نے اس منصوبے کے لئے پاکستان کی تمام ممکنہ مدد کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کا کام پشاور سے کراچی چاروں صوبوں میں ہوگا اس کی تعمیر میں چینی اور مقامی لوگ کام کریں گے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان دیگر امور پر بھی بات چیت ہوئی اور وفاقی وزیر نے پاک چین دوستی مضبوط بنانے کی کوششوں پر چین کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News